: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرتیوشا کا سوشیل میڈیا پر آخری پیغام۔ مر کے بھی منہ نہ تجھ سے موڑنا
مقبول سیریل ’بالیکا ودھو‘میں آنندی کے کردار سے مشہور ہوئی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی جمعہ کو پراسرار حالات میں اپنے گھر پر مردہ ملیں۔ایسا شبہ ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 24 سالہ اداکارہ کو کندیولی مضافات کے باگر شہر میں ان کی رہائش گاہ پر چھت سے لٹکتے پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ، ان کے گھر سے کسی طرح کاخودکشی نوٹ نہیں ملا ہے اور دوپہر کے ارد گرد ہوئی اس موت کی وجہ کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی چل پائے گا۔ اتنا بڑا قدم اٹھانے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ بنرجی کو انکے بوائے فرینڈ راہل راج سنگھ کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ واٹس ایپ پر اداکارہ کے آخری پیغام میں لکھا ہوا ہے، مرکے بھی منہ نہ تجھ
سے موڑنا۔ بالیکا ودھوسیریل میں بنرجی کے ساتھ کام کر چکے سدھارتھ شکلا نے کہا، وہ ہمارے درمیان نہیں رہیں، یہ حیران کرنے والا ہے۔ میں نے دو تین ماہ پہلے ان سے بات کی تھی اور اس وقت وہ اچھی تھیں۔ میں ہسپتال میں ہوں۔ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اداکارہ ریلٹی شو بگ باس 7 اور رقص کے پروگرام جھلک دکھلا جا میں بھی نظر آئی تھیں۔ انہیں آخری بار ٹی وی شو 'ہم ہیں نا' میں دیکھا گیا تھا۔ پرتیوشا بنرجی 2010 میں بالیکاودھوسیریل میں آنندی کے طور پر چنی گئی تھیں اور تب وہ 18 سال کی تھیں۔اس سیریل اس قدر مقبول تھا کہ ننھی آنندی کی جگہ پانچ سال بعد بڑی آنندی کو منتخب کرنے کے لئے ملک بھر میں رائیشماری کی گئی تھی۔ تاہم بنرجی 2013 میں ہی بالیکاودھو سے الگ ہو گئی تھیں اور ان کی جگہ دوسری آرٹسٹ نے لی۔